ایک منٹ میں کتنے درخت جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں
ہر کوئی تفصیل پوچھ رہا ہے کہ گوجرانوالہ کے بچوں نے ایک منٹ میں پچاس ہزار درخت کیسے لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ؟ کمشنر گوجرانوالہ سہیل خواجہ کے ذہن میں جب پودے لگاکر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا خیال آیا تو ساتھ یہ خیال بھی آیا کہ یہ کام بڑوں کی بجائے بچوں سے کروایا جائے۔ کیونکہ ایک تو یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں دوسرا ان میں پودوں سے پیار کرنے کا شعور بھی آئے۔ سب سے پہلے جگہ کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوا کہ پودے لگانے کدھر چاہیے تو جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف پہلے سے بنی گرین بیلٹ کو منتخب کر لیا گیا۔ چن دا قلعہ سے عزیز کراس چوک تک گیارہ کلومیٹر کے ایریا میں پچاس بلاک بنا کر ان بلاک کے نام رکھ دیے گئے ہر بلاک میں ایک ہزار پودا لگانا تھا اسطرح ٹوٹل پچاس ہزار پودا مکمل ہو جائے گا۔ اس سارے کام کیلئے مختلف سکولوں کے تیرہ ہزار طالبعلموں کی رجسٹریشن کر کے ان کیلئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کو بتایا گیا کہ انہوں نے پودا کسطرح لگانا ہے ۔ہر بچے کو ایک منٹ میں ایک قطار میں چار پودے لگانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا۔ 13000 students × 4 plants = 52000 total plants ان پچاس بلاکوں میں...