دارچینی کے فوائد
دودھ میںدار چینی ملاکر استعمال کرنے سے انسانی جسم میںرونما ہونے والی تبدیلیاں دار چینی کا استعمال کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرنے کے لئے تو ہوتا ہی ہے لیکن اگر آپ اسے ایک مخصوص طریقے سے صبح سویرے استعمال کر لیں تو یہ صحت کے لئے بھی ایسی فائدہ مند ہے کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے . دار چینی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جس کے ہر 100 گرام میں تقریباً 54.3 گرام فائبر ہوتا ہے۔ اس میں آئرن اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔ صبح سویرے پسی ہوئی دار چینی کا بس ایک چمچ استعمال کر لیں تو ہاضمے سے لے کر شوگر اور دل کی بیماریوں تک کئی طرح کے مسائل سے تحفظ مل سکتا ہے۔ آپ دار چینی کا ایک چمچ چائے یا کافی میں ملا کر استعمال کرسکتے ہیں۔ اگر چاہیں تو اسے دودھ یا اپنی پسند کے کسی بھی اور مشروب میں ڈال سکتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس سے ناصرف آپ کی چائے، کافی یا مشروب کا ذائقہ بہت اعلیٰ ہوجائے گا۔ بلکہ صحت کے لئے حیرت انگیز فوائد بھی ملیں گے۔ دن کا آغاز دارچینی کے اس قدرتی نسخے سے کرنے سے آپ کا جسم انسولین کو بہتر ردعمل دینا شروع کردیتا ہے اور اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کا لیول متوازن ہوجاتا ...