علاج بالغذاء
بڑی الائچی بڑی الائچی گرم قدرے قابض پسینہ آور فرحت بخش بادی کو ہٹاتی ہے کھانے کو ہضم کر دیتی ہے معدے کے لئے بہت طاقت بخش چیز ہے ۔ بھوک لگاتی ہے ۔ پھیپھڑے اور گلے کی بلغم کو جذب کرتی ہے ۔ اس کے چھلکوں کا پانی ہیضہ اور عام بخاروں میں بہت مفید ہے پیاس کو وہ پانی بہت جلد تسکین دیتا ہے۔کھانڈ ملا کر دو الائچی پھانکنے سے پسینہ آکر طبیعت کھل جاتی ہے چھلکوں کاماتھے پر لیپ سردرد کو دور کرتا ہے . کھانے میں بڑی الائچی کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے مگر شاید آپ کو یہ نہیں معلوم کہ بڑی الائچی کے فوائد بھی بڑے ہیں۔ تو آج آپ جانیں بڑی الائچی کے زبردست فوائد اور استعمال کرنے کا آسان طریقہ۔ بڑی الائچی میں منرلز، کیلشئیم، کاپر، کاربن، فائبرز، پوٹاشئیم، مینگنیز، زنک، فاسفورس اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جس کہ وجہ سے یہ ہمیں فائدہ پہنچاتی ہے۔ بچوں کو بھوک نہ لگنا: اگر بچوں کو بھوک نہیں لگتی تو ان بچوں کو بڑی الائچی سے بنے کھانے کھلائیں اور سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بچے جو بھی جوس پینا پسند کرتے ہیں اس میں بڑی الائچی کا پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں اور آسانی سے بچوں کو پِلا دیں، لیجیئے...