Posts

عام سے نظر آنے والے ایک پھل کے انگنت فوائد

Image
  انتہائی بہترین اور مددگار تحریر سال کے آخری مہینوں میں ایک پھل کافی زیادہ نظر آتا ہے جسے جاپانی پھل کے نام سے جانا جاتا ہے مگر اردو میں اسے املوک کا نام دیا گیا ہے، جبکہ انگلش میں persimmon کہا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر یہ چین سے تعلق رکھنے والا پھل ہے جس کی کاشت ہزاروں سال سے ہورہی ہے اور اب دنیا بھر میں اس کی مختلف اقسام کو اگایا جاتا ہے۔ اب سوال یہ ہے کہ آخر اسے جاپانی پھل کیوں کہا جاتا ہے؟ تو اس کی وجہ یہ ہے کہ جاپان میں اگائی جانے والی اس کی ایک قسم Diospyros kaki کی بہت زیادہ مقبولیت ہے جو لگ بھگ دنیا بھر میں اگائی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے جاپانی پھل کا نام بھی دیا گیا ہے۔ نارنجی یا ٹماٹر جیسا یہ پھل اپنی مٹھاس اور شہد جیسے ذائقے کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور جیسا درج کیا جاچکا ہے کہ اس کی سیکڑوں اقسام اب دنیا بھر میں موجود ہیں، جن میں چند زیادہ مقبول ہیں۔ اس پھل کو تازہ، خشک یا پکا کر بھی کھایا جاتا ہے جبکہ دنیا بھر میں اس کی جیلی، مشروبات، پائی، سالن اور پڈنگ وغیرہ بھی تیار ہوتے ہیں۔ یہ صرف مزیدار ہی نہیں ہوتا بلکہ اس میں نیوٹریشن یا غذائی اجزا بہت زیادہ ہیں جو متعدد طریقوں ...

علاج بالغذاء

Image
 بڑی الائچی  بڑی الائچی گرم قدرے قابض پسینہ آور فرحت بخش بادی کو ہٹاتی ہے کھانے کو ہضم کر دیتی ہے معدے کے لئے بہت طاقت بخش چیز ہے ۔ بھوک لگاتی ہے ۔ پھیپھڑے اور گلے کی بلغم کو جذب کرتی ہے ۔  اس کے چھلکوں کا پانی ہیضہ اور عام بخاروں میں بہت مفید ہے پیاس کو وہ پانی بہت جلد تسکین دیتا ہے۔کھانڈ ملا کر دو الائچی پھانکنے سے پسینہ آکر طبیعت کھل جاتی ہے چھلکوں کاماتھے پر لیپ سردرد کو دور کرتا ہے . کھانے میں بڑی الائچی کا استعمال ہر گھر میں ہوتا ہے مگر شاید آپ کو یہ نہیں معلوم کہ بڑی الائچی کے فوائد بھی بڑے ہیں۔  تو آج آپ جانیں بڑی الائچی کے زبردست فوائد اور استعمال کرنے کا آسان طریقہ۔ بڑی الائچی میں منرلز، کیلشئیم، کاپر، کاربن، فائبرز، پوٹاشئیم، مینگنیز، زنک، فاسفورس اور وٹامن سی پایا جاتا ہے جس کہ وجہ سے یہ ہمیں فائدہ پہنچاتی ہے۔  بچوں کو بھوک نہ لگنا: اگر بچوں کو بھوک نہیں لگتی تو ان بچوں کو بڑی الائچی سے بنے کھانے کھلائیں اور سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ بچے جو بھی جوس پینا پسند کرتے ہیں اس میں بڑی الائچی کا پاؤڈر ڈال کر مکس کر لیں اور آسانی سے بچوں کو پِلا دیں، لیجیئے...

درد کش ادویات کی جگہ یہ عام سی شے استعمال کریں

Image
  ہم میں سے اکثر لوگ جسم میں درد کی شکائیت کی صورت میں فوراً پیناڈول اور دیگر درد کش ادویات کا استعمال کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ بظاہر بے ضرر اور عام استعمال میں موجود یہ دوا لاکھوں لوگوں کو جگر کے سکڑنے کے عارضے میں مبتلا کررہی ہے؟ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس صورتحال سے کیسے بچا جائے؟؟ تو اس کے لئے گھر میں پایا جانے والا ایک عام مصالحہ"اجوائن"ہے جو درد کش ہونے کے ساتھ ساتھ جسم کے زہریلے مواد کو بھی تحلیل کرتا ہے اور ساتھ ساتھ بے ضرر اور کسی بھی سائیڈ ایفیکٹ سے پاک ہے۔

پنجاب میں پائے جانے والے ایک عام سے درخت کی وہ چیز جو آپ کی زندگی بدل دے

Image
  کیکر جسے ببول بھی کہا جاتا ہے کا شمار ان درختوں میں ہوتا ہے جو کہ پاکستان میں عام پایا جاتا ہے لیکن اپنے فوائد میں یہ ہرگز عام نہیں ہے۔ کیکر کی چھال دانتوں کے پے پناہ مسائل کا حل ہے۔اس کی گوند جو کہ تنے میں سے نکلتی ہے بہت سی ادوایات میں استعمال ہوتی ہے۔لیکن سب سے اہم اور کرشماتی شے اس کی پھلیاں ہیں جو نہ صرف جوڑوں اور دیگر دردوں کے لئے مفید ہیں بلکہ مردوں اور عورتوں کے"پوشیدہ" امراض کو دور کرنے میں بھی سازگار ہے۔ کرنا آپ نے یہ ہے کہ کیکر کی پھلیاں جس میں ابھی بیج نہ بنا ہو کو لیکر سائے میں خشک کرکے اس کا پاؤڈر بنا لینا ہے۔اب اس پاؤڈر کو پانی میں ڈال کر بھی پیا جاسکتا ہے لیکن اگر آپ نے اس سے زیادہ فائدے حاصل کرنے ہیں تو اس جو آٹے میں مکس کرکے روٹیاں پکا کر کھانے سے اس کے فوائد دگنے ہوجاتے ہیں۔یہ بالکل بے ضرر اور کم قیمت نسخہ ہے جو ہزاروں نسخوں کو مات دیتا ہے۔

اگر آپ کے پیشاب میں جھاگ آرہی ہے تو فوراً یہ ٹیسٹ کروائیں

Image
وہ علامت جس کو ہم انتہائی معمولی سمجھتے ہیں  ہم میں سے اکثر لوگ پیشاب کرتے وقت اپنے پیشاب کی رنگت کے بارے میں تو فکرمند ہوتے ہیں لیکن ایک اہم علامت جو انتہائی خطرناک بیماری کی علامت ہے جس کو ہم نظر انداز کر دیتے ہیں۔ ہاں جی ! پیشاب میں جھاگ آنا یا بہت زیادہ بلبلے بننا جس کو ہم اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں ایک انتہائی خطرناک مرض"شوگر"کی نشانی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہ گردوں میں انفیکشن کا سبب بھی ہوسکتا ہے تو ہمیں چاہیے کہ فوراً سے بیشتر شوگر کا ٹیسٹ کروائیں تاکہ بروقت اس کا علاج ہوسکے۔ بعض اوقات شوگر ٹیسٹ بالکل نارمل آتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ "شوگر",سے محفوظ ہیں اس کے لئے آپ کو سی بی ون نامی ایک اور ٹیسٹ ڈاکٹر کے مشورے سے کروا لینا چاہیے جو آپ کی تین مہینے کی ہسٹری اور "شوگر"کی درست تشخیص میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ایک منٹ میں کتنے درخت جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں

Image
  ہر کوئی تفصیل پوچھ رہا ہے کہ گوجرانوالہ کے بچوں نے ایک منٹ میں پچاس ہزار درخت کیسے لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ؟ کمشنر گوجرانوالہ سہیل خواجہ کے ذہن میں جب پودے لگاکر ورلڈ ریکارڈ بنانے کا خیال آیا تو ساتھ یہ خیال بھی آیا کہ یہ کام بڑوں کی بجائے بچوں سے کروایا جائے۔ کیونکہ ایک تو یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں دوسرا ان میں پودوں سے پیار کرنے کا شعور بھی آئے۔ سب سے پہلے جگہ کے انتخاب کا مرحلہ شروع ہوا کہ پودے لگانے کدھر چاہیے تو جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف پہلے سے بنی گرین بیلٹ کو منتخب کر لیا گیا۔ چن دا قلعہ سے عزیز کراس چوک تک گیارہ کلومیٹر کے ایریا میں پچاس بلاک بنا کر ان بلاک کے نام رکھ دیے گئے ہر بلاک میں ایک ہزار پودا لگانا تھا اسطرح ٹوٹل پچاس ہزار پودا مکمل ہو جائے گا۔  اس سارے کام کیلئے مختلف سکولوں کے تیرہ ہزار طالبعلموں کی رجسٹریشن کر کے ان کیلئے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں کو بتایا گیا کہ انہوں نے پودا کسطرح لگانا ہے ۔ہر بچے کو ایک منٹ میں ایک قطار میں چار پودے لگانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا۔  13000 students × 4 plants = 52000 total plants  ان پچاس بلاکوں میں...

دارچینی کے فوائد

Image
  دودھ میں‌دار چینی ملاکر استعمال کرنے سے انسانی جسم میں‌رونما ہونے والی تبدیلیاں‌ دار چینی کا استعمال کھانوں کے ذائقے کو دوبالا کرنے کے لئے تو ہوتا ہی ہے لیکن اگر آپ اسے ایک مخصوص طریقے سے صبح سویرے استعمال کر لیں تو یہ صحت کے لئے بھی ایسی فائدہ مند ہے کہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے . دار چینی فائبر سے بھرپور ہوتی ہے جس کے ہر 100 گرام میں تقریباً 54.3 گرام فائبر ہوتا ہے۔ اس میں آئرن اور کیلشیم بھی پایا جاتا ہے۔ صبح سویرے پسی ہوئی دار چینی کا بس ایک چمچ استعمال کر لیں تو ہاضمے سے لے کر شوگر اور دل کی بیماریوں تک کئی طرح کے مسائل سے تحفظ مل سکتا ہے۔  آپ دار چینی کا ایک چمچ چائے یا کافی میں ملا کر استعمال کرسکتے ہیں۔  اگر چاہیں تو اسے دودھ یا اپنی پسند کے کسی بھی اور مشروب میں ڈال سکتے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس سے ناصرف آپ کی چائے، کافی یا مشروب کا ذائقہ بہت اعلیٰ ہوجائے گا۔ بلکہ صحت کے لئے حیرت انگیز فوائد بھی ملیں گے۔ دن کا آغاز دارچینی کے اس قدرتی نسخے سے کرنے سے آپ کا جسم انسولین کو بہتر ردعمل دینا شروع کردیتا ہے اور اس کے نتیجے میں بلڈ شوگر کا لیول متوازن ہوجاتا ...